بیجنگ :قومی یکجہتی اور ترقی کے فروغ سے متعلق عوامی جمہوریہ چین کا قانون اس سال یکم جولائی سے باضابطہ طور پر نافذ العمل ہوگا۔ چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں اس قانون اور چین میں اقلیتی قومیتوں کے امور سے متعلق معلومات دی گئیں ۔ قومی یکجہتی اور ترقی کے فروغ سے متعلق قانون کی تشکیل شی جن پھنگ کی مرکزیت پر مبنی سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ایک اہم سیاسی اور قانون سازی کا کام ہے۔ چین میں گزشتہ 30 سال سے زائد عرصے میں یہ پہلا قانون ہے، جس میں خاص طور پر دیباچہ شامل کیا گیا ہے۔ پریس کانفرنس کے مطابق 2012 سے 2025 تک، پانچ خود اختیار علاقوں کی جی ڈی پی 3.25 ٹریلین یوآن سے بڑھ کر 8.66 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی ہے۔ان علاقوں میں چین کا اندرونی منگولیا، گوانگ شی، شی زانگ، نینگ شیا اور سنکیانگ شامل ہیں ۔ تمام اقلیتی قومیتوں کے لوگ چینی طرز کی جدیدیت کے نئے سفرپر گامزن ہیں۔ پریس کانفرنس میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ یونائیٹڈ فرنٹ ورک اور چین کی قومی عوامی کانگرنس کی قائمہ کمیٹی کے متعلقہ ذمہ داران نے حقائق کے ذریعے سنکیانگ اورشی زانگ کے حوالے سے بعض مغربی میڈیا کے جھوٹے بیانات کی تردید کی۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت