بیجنگ :بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم طارق رحمان کے چین کے سرکاری دورے کے موقع پر، چائنا میڈیا گروپ اور بنگلہ دیش کے میڈیا اداروں کے درمیان تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے محکمۂ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے بیجنگ میں بنگلہ دیش کے وزیر اطلاعات و نشریات ظاہرالدین سواپون کے ساتھ ” چائنا میڈیا گروپ اور بنگلہ دیش کی وزارت اطلاعات و نشریات کے درمیان تعاون کی مفاہمتی یادداشت” اور ” چائنا میڈیا گروپ اور بنگلہ دیش نیشنل ٹیلی ویژن کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کی مفاہمتی یادداشت ” پر دستخط کیے۔دونوں ممالک کے وزرائے اعظم بھی اس تقریب میں شریک تھے ۔ اس کے علاوہ چائنا میڈیا گروپ نے بنگلہ دیش کے قومی ریڈیو اور قومی خبر رساں ایجنسی کے ساتھ بھی الگ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے۔معاہدوں کے مطابق دونوں ممالک کے میڈیا ادارے خبروں کی تیاری، میڈیا ٹیکنالوجی میں جدت، اور پیشہ ورانہ عملے کے تبادلے سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دیں گے، تاکہ چین اور بنگلہ دیش کے تعلقات کو مزید مستحکم اور گہرا بنایا جا سکے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز