برسلز :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس لگانے والے یورپی ممالک پر جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی کے بعد، یورپی کمیشن نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ "اپنے حقوق کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔” یورپی کمیشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین اور اس کے رکن ممالک کو یورپی یونین کے اندر اقتصادی سرگرمیوں کا انتظام کرنے کا حق حاصل ہے، اور یہ کہ اگر اس کی "جائز پالیسیوں” کے خلاف کوئی "یکطرفہ اقدامات” کیے گئے، تو یورپی یونین اپنے حقوق اور ضابطہ سازی کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوری اور مضبوط جواب دے گی۔ادھر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا کہ اگر کوئی بھی یورپی ملک امریکی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس لگاتا ہے، تو اسے فوری طور پر امریکا میں اپنی تمام درآمدات پر 100 فیصد کے جوابی ٹیرف کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ ٹیرف امریکہ اور متعلقہ ممالک کے درمیان موجود تجارتی معاہدوں کی جگہ لے لے گا، خواہ وہ معاہدے پہلے ہی نافذ ہو چکے ہوں یا ابھی صرف دستخط کیے گئے ہوں۔ حالیہ برسوں میں،متعدد یورپی ممالک نے امریکی کمپنیوں جیسے گوگل، ایمزون اور ایپل کی کاروباری سرگرمیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس کے نفاذ کو فعال طور پر فروغ دیا ہے، جس کی امریکہ نے سخت مخالفت کی ہے۔رواں سال کے آغاز سے صدر ٹرمپ کئی بار فرانس اور برطانیہ کو بھی محصولات کے ذریعے جوابی کارروائی کی دھمکی دے چکے ہیں۔ دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے واضح کیا ہے کہ فرانس امریکی دباؤ یا دھمکیوں کے باعث امریکی کمپنیوں پر عائد ڈیجیٹل سروسز ٹیکس واپس نہیں لے گا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز