بیجنگ :چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس سال جنوری سے مئی تک چین میں سوشل لاجسٹکس کی کل مالیت 146.6 ٹریلین یوآن تک جا پہنچی ہے، جو کہ سال بہ سال 5.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں، صنعتی مصنوعات کی لاجسٹکس کی کل مالیت میں سال بہ سال 5.4 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ سے متعلق لاجسٹکس کی طلب میں سال بہ سال 15.1 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ آلات کی تیاری سے متعلق لاجسٹکس کی طلب میں سال بہ سال 9.5 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ جنوری سے مئی تک، لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.8 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی، جو کہ سال بہ سال 4.2 فیصد کا اضافہ ہے۔ لاجسٹکس صنعت کی خوشحالی کے معیار میں بھی بہتری دیکھی گئی۔ جنوری سے مئی تک چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کے خوشحالی انڈیکس کی اوسط قدر جنوری سے اپریل کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ رہی۔ مجموعی طور پر، کنزیومر لاجسٹکس کی ترقی برقرار رہی، بالخصوص ڈیجیٹل کھپت میں تیزی سے ترقی ہوئی۔ درآمدی لاجسٹکس کے حوالے سے اگرچہ مجموعی شرح نمو میں کچھ سست روی آئی، لیکن کارگو کا ڈھانچہ مسلسل اعلیٰ معیار اور جدید ٹیکنالوجی کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔ مربوط سرکٹس ، سیمی کنڈکٹر ڈیوائسز اور دیگر جدید مینوفیکچرنگ درآمدات میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا، اور صنعتی اپ گریڈنگ کے لیے درآمدی لاجسٹکس کی مانگ نے مضبوط لچک دکھائی۔ مزید برآں، جنوری سے مئی تک ری سائیکل شدہ وسائل کی لاجسٹکس کے حجم میں سال بہ سال 5.4 فیصد کا اضافہ ہوا۔ لیتھیم آئن بیٹریاں، بائیو بیسڈ کیمیکل فائبرز، کاربن فائبرز اور کمپوزٹ مٹیریل جیسی سبز مصنوعات سے متعلق لاجسٹکس کے حجم میں بالترتیب سال بہ سال 40.0 فیصد، 18.1 فیصد اور 13.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز