بیجنگ :یکم جولائی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی ایک سو پانچویں سالگرہ منانے کے لیے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ صبح ٹھیک دس بجے تقریب کا آغاز ہوا۔ تمام حاضرین نے عوامی جمہوریہ چین کا قومی ترانہ پڑھا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے "یکم جولائی کا تمغہ ” حاصل کرنے والوں کو اس اعزاز سے نوازا اور اہم تقریر کی۔ "یکم جولائی کا تمغہ” پارٹی کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ یہ اعزاز پہلی بار 2021 میں سی پی سی کے قیام کی صد سالہ تقریب کے موقع پر 21 پارٹی اراکین کو دیا گیا تھا ۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی نے پارٹی ممبران کو جولائی کا تمغہ” دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار کل آٹھ پارٹی ممبران کو یہ اعزاز ملا، جنہوں نے پارٹی اور عوام کے لیے شاندار خدمات انجام دی ہیں۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز