چین نے ہمیشہ سعودی عرب کو ایک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دیکھا ہے، چینی وزیر خا رجہ
بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی ۔ بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سعودی عرب کو برابری، باہمی احترام ا ور اعتماد کے قابل اور جیت جیت تعاون پر مبنی ایک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین قومی حالات کے مطابق کامیاب ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا۔ وانگ ای کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کو مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مربوط کرنے اور آگے بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیٹی کے پلیٹ فارم کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کشیدگی اور تناؤ کو کم کرنے اور خطے میں طویل مدتی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لیے سعودی عرب کی حمایت کے لیے بھی تیار ہے۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ گلوبل انیشی ایٹوز کی حمایت کرتا ہے۔ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے چین کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے تاکہ جلد از جلد خطے میں امن و سکون حاصل ہو سکے ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز