بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی وزیراعظم سانائے تاکائچی کی جانب سے نام نہاد ” آزاد اور کھلے انڈو پیسیفک ” تصور کے بار بار ذکر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بظاہر آزادی اور کھلے پن کا نعرہ لگایا جا رہا ہے، مگر درحقیقت اس کے پسِ پردہ محاذ آرائی اور تقسیم کی سوچ کارفرما ہے، جو خطے کے ممالک کے امن، ترقی اور تعاون کی مشترکہ خواہشات کے سراسر منافی ہے، اور اسے کبھی بھی حقیقی قبولیت حاصل نہیں ہوگی۔ترجمان نے مزید کہا کہ ایشیا پیسیفک خطے کو استحکام اور تعاون کی ضرورت ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد قائم بین الاقوامی نظام اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کی حفاظت ایشیا پیسیفک خطے میں امن و خوشحالی کی بنیاد ہے اور خطے کے ممالک کی مشترکہ ذمہ داری بھی ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز