بیجنگ :ڈنمارک کے بادشاہ فریڈرک دہم نے کوپن ہیگن کے امالین بورگ محل میں چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ہفتہ کے روز شاہ فریڈرک دہم نے کہا کہ وہ متعدد مرتبہ چین کا دورہ کر چکے ہیں اور چین میں ہونے والی عظیم ترقی اور تبدیلی نے ان پر گہرا اور خوشگوار تاثر چھوڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دونوں ممالک کے تعلقات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، اقتصادی و تجارتی تعاون فعال ہے جبکہ عوامی اور ثقافتی تبادلے بھی مسلسل فروغ پا رہے ہیں۔ ڈنمارک کا شاہی خاندان اور وہ خود دونوں ممالک کی روایتی دوستی کو آگے بڑھانے اور ڈنمارک۔چین تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔وانگ ای نے کہا کہ اس وقت کمیونسٹ پارٹی آف چائنا، چینی عوام کی قیادت کرتے ہوئے چینی طرز جدیدیت کی جانب تیزی سے پیش قدمی کر رہی ہے، جس سے انسانی تہذیب کی ایک نئی شکل وجود میں آئی ہے اور انسانی ترقی ایک نئے مرحلے میں داخل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی میں دنیا کی سب سے بڑی تبدیلی بدستور چین میں ہی رونما ہوگی۔وانگ ای نے کہا کہ چین، ڈنمارک کے ساتھ سبز معیشت، اختراعی ترقی، مصنوعی ذہانت اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے، عوامی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔دورے کے دوران وانگ ای نے ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارس راسموسن کے ساتھ بھی بات چیت کی۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز