بیجنگ:کیوبا کے صدر نے خبردار کیا کہ امریکہ کی جانب سے کیوبا پر عائد ناکہ بندی کے اثرات”انتہائی نازک مرحلے” تک پہنچ چکے ہیں اور یہ نسل کشی کے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی 7 جولائی کو اس معاملے پر خصوصی اجلاس بلائے۔ پیر کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس بریفنگ میں اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکہ گزشتہ 60 برس سے زائد عرصے سے کیوبا کے خلاف ناکہ بندی اور غیر قانونی پابندیاں عائد کیے ہوئے ہے، جس کے باعث کیوبا کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ عرصے میں امریکہ نے ناکہ بندی اور پابندیوں کے اقدامات کو مزید سخت کیا ہے، جس سے کیوبا کے عوام کی بنیادی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین ہمیشہ ایسے یکطرفہ اقدامات اور غیر قانونی پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے جن کی بین الاقوامی قانون میں کوئی بنیاد موجود نہیں۔ چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر کیوبا کی ناکہ بندی اور دباؤ کی پالیسی ختم کرے اور کیوبا کے عوام کے حقِ زندگی اور حقِ ترقی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند کرے۔چین اپنی قومی خودمختاری کے تحفظ میں کیوبا کی مضبوطی سے حمایت کرتا ہے، غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے اور اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر عالمی انصاف اور مساوات کے تحفظ کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز