بیجنگ :چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ 7 جولائی 1937 وہ دن تھا جب جاپانی عسکریت پسندوں نے چین کے خلاف مکمل جنگ شروع کر دی۔اس موقع پر گو من دانگ پارٹی اور سی پی سی کے درمیان تعاون کے نتیجے میں جاپان کے خلاف مزاحمت کا قومی متحدہ محاذ تشکیل پایا۔ انہوں نے کہا کہ تمام چینی عوام نے اپنے خون اور جانوں کی قربانی دے کر دفاعی دیوار قائم کی اور جدید دور میں بیرونی حملہ آوروں کے خلاف پہلی مکمل فتح حاصل کی۔ اس فتح کے نتیجے میں جزیرہ تائیوان جو 50 سال سے جاپانی سامراج کے قبضے میں تھا، وطنِ عزیز میں واپس آ گیا۔ ہم ہمیشہ تائیوان کے ہم وطنوں کی جاپان کے خلاف بہادری اور چینی قوم کی آزادی کی جدوجہد کے لیے ان کی کوششوں کو یاد رکھیں گے۔ترجمان نے امید ظاہر کی کہ تائیوان کے عوام شاندار حب الوطنی کی روایت کو آگے بڑھائیں گے، تاریخ، جمہوریت اور ریاست کے بارے میں درست تصور برقرار رکھیں گے، اور "تائیوان کی علیحدگی” کی کوششوں اور بیرونی قوتوں کی مداخلت کی سخت مخالفت کرتے ہوئے چائنیز مین لینڈ کے ہم وطنوں کے ساتھ مل کر ملک کے اتحاد اور قومی نشاۃ ثانیہ کے روشن مستقبل کے لیے کوشش کریں گے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز