بیجنگ :جاپان کے ایوانِ بالا نے وزارت دفاع کے قیام کے ایکٹ میں ایک ترمیم منظور کی ہے، جس میں ایئر سیلف ڈیفنس فورس کا نام بدل کر "ایئر اینڈ اسپیس سیلف ڈیفنس فورس” رکھا گیا ہے اور اس کے ساتھ ایک "اسپیس آپریشنز گروپ” قائم کیا گیا ہے۔ بدھ کے روز چینی وزارت دفاع کے ترجمان، سینئر کرنل چھن شی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں جاپان نے کھلے عام خلا کو جنگی میدان قرار دیتے ہوئے اپنی فوجی توسیع پسندانہ خواہشات کا رخ خلا کی جانب موڑ دیا ہے۔اس شعبے میں جاپان کے فوجی اخراجات گزشتہ پانچ برسوں میں دس گنا بڑھ چکے ہیں، جبکہ اس کی خلائی جنگی قوت میں 30 گنا سے زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔یہ اقدامات خلا کو ہتھیاروں سے لیس کرنے اور اسے جنگی میدان میں تبدیل کرنے کے عمل کو تیز کر رہے ہیں، خلائی اسلحے کی دوڑ کو ہوا دے رہے ہیں، اور ایک بار پھر ثابت کرتے ہیں کہ جاپان کا "نیا عسکریت پسندانہ رجحان” اب ایک کھلا اور حقیقی خطرہ بن چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خلا میں پائیدار امن اور سلامتی تمام ممالک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی سے وابستہ ہے۔ امن پسند عوام کو جاپان کی خلائی سرگرمیوں میں پائے جانے والے خطرناک رجحانات پر گہری نظر رکھنی چاہیے، جاپان کی دائیں بازو کی قوتوں کی تیز رفتار "دوبارہ عسکریت” کی کوششوں کو مؤثر طور پر روکنا چاہیے اور پوری انسانیت کے مشترکہ گھر یعنی خلا کے امن و سلامتی کا تحفظ کرنا چاہیے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز