بیجنگ : چین کے قومی ادارۂ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں رواں سال موسمِ گرما کی اناج کی فصل انتہائی کامیاب رہی، اور پہلی بار موسمِ گرما کے اناج کی پیداوار 150 ارب کلوگرام سے تجاوز کر گئی۔ یہ کامیابی سال بھر اناج کی مجموعی پیداوار کو مستحکم رکھنے کے لیے ایک مضبوط بنیاد فراہم کرے گی۔چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک بھر کے سرحدی امیگریشن اداروں نے 369 ملین افراد کے داخلے اور خروج کا اندراج کیا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.8 فیصد زیادہ ہے اور ایک نیا ریکارڈ بھی ہے۔ان میں 1 کروڑ 78 لاکھ 15 ہزار غیر ملکی بغیر ویزا چین میں داخل ہوئے، جو مجموعی غیر ملکی مسافروں کا 77.7 فیصد بنتے ہیں۔ یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 30.6 فیصد زیادہ ہے۔دوسری جانب، چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے مطابق 10 تاریخ کو ملک میں بجلی کی طلب 1.518 بلین کلوواٹ کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی، جو گزشتہ تاریخی ریکارڈ سے10 ملین کلوواٹ زیادہ ہے۔کمیشن کے مطابق، اس وقت چین میں بجلی پیدا کرنے کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت4 بلین کلوواٹ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ملک کی بجلی کی فراہمی کی استعداد میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز