آستانہ:قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد کی تعارفی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں چین اور قازقستان کے مہمانوں کے علاوہ اشاعتی اداروں، میڈیا، تھنک ٹینکس، جامعات اور کاروباری شعبوں کے نمائندوں سمیت 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں شریک افراد نے کہا کہ "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی پانچویں جلد نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے حوالے سے شی جن پھنگ کے نظریات کے تازہ ترین ثمرات کی جامع اور منظم عکاسی کرتی ہے۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پھنگ کی اس اہم کتاب کے ذریعے ملک کی حکمرانی کے تجربات کا تبادلہ، چین اور قازقستان کے درمیان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔تقریب کے دوران چینی فریق نے قازق مہمانوں کو "شی جن پھنگ: دی گورننس آف چائنا” کی چوتھی جلد کا قازق زبان میں ایڈیشن اور پانچویں جلد کا روسی زبان میں ایڈیشن بھی پیش کیا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت