بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام ایک پریس کانفرنس میں چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے پر عمل درآمد، کسٹمز کی جدید کاری میں تیزی لانے اور چین کو سروس ٹریڈ میں ایک مضبوط ملک بنانے سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ اس وقت چین دنیا کے 160 سے زائد ممالک اور خطوں کا بڑا تجارتی شراکت دار بن چکا ہے، جس کے نتیجے میں چین میں درآمد کی جانے والی اشیاء کے ذرائع میں وسعت آئی ہے، مصنوعات کی اقسام میں اضافہ ہوا ہے اور درآمدی ڈھانچہ مزید بہتر ہوا ہے۔ پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین کسٹمز کلیئرنس کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنائے گا، سرحد پار لاجسٹکس کی لاگت کو کم کرے گا اور تازہ زرعی و غذائی مصنوعات کی تیز رفتار کسٹمز کلیئرنس کو یقینی بنائے گا۔چینی کسٹمز بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کے لیے ٹیکس ریفنڈ کے عمل کو بھی مزید آسان بنائے گا۔ یکم جولائی سے 10 ہزار یوآن سے کم مالیت کے ٹیکس ریفنڈ کی درخواستوں کے لیے ایک بے ترتیب جانچ کا نظام نافذ کیا جائے گا، جبکہ کاغذی دستاویزات کے بغیر کارروائی کے عمل کو بھی مکمل طور پر فروغ دیا جائے گا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت