بشکیک : کرغزستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت سے قبل چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف اور بیلاروس کے وزیر خارجہ میکائیل ریزنکوف سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔جمعہ کے روز ازبک وزیر خارجہ بختیار سعیدوف کے ساتھ ملاقات کے دوران وانگ ای نے کہا کہ رواں سال چین اور ازبکستان کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی 10ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین ازبکستان کی جانب سے اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور تعاون کے امکانات کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے چین- کرغزستان اور ازبکستان ریلوے کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے ازبکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہے۔بختیار سعیدوف نے کہا کہ ازبکستان اپنی ترقی اور قومی احیاء کی رفتار تیز کرنے کے لیے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور ازبکستان 2030حکمت عملی کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔ ازبکستان ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے قائم ہے، صدر شی جن پھنگ کے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور اور چار گلوبل انیشی ایٹوز کی حمایت کرتا ہے، اور شنگھائی تعاون تنظیم اور چین وسطی ایشیا تعاون کے طریقہ کار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے ساتھ ساتھ کثیرالجہتی کا مشترکہ طور پر تحفظ کرنا چاہتا ہے۔بیلاروس کے وزیر خارجہ میکائیل ریزنکوف کے ساتھ ملاقات میں وانگ ای نے کہا کہ چین اور بیلاروس قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان ہمہ موسمی جامع تزویراتی شراکت داری اعلیٰ سطح پر ترقی کر رہی ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ چین ہمیشہ کی طرح بیلاروس کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ اور اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کی راہ پر گامزن ہونے کی حمایت کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین بیلاروس کے اندرونی معاملات میں کسی بھی بہانے سے بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔میکائیل ریزنکوف نے چین کی طویل مدتی اور مضبوط حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوطی سے فروغ دے گا، جامع تعاون کو آگے بڑھائے گا اور چین کے کامیاب تجربات سے سیکھے گا۔ ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے 2026 اور 2027 کے لیے دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے درمیان مشاورتی منصوبے پر بھی دستخط کیے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت