بیجنگ :چائنا انٹرپرائز ریفارم اینڈ ڈویلپمنٹ ریسرچ ایسوسی ایشن نے 2026 انرجی انڈسٹری ایکو سسٹم رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین میں ونڈ اور سولر پاور کی مجموعی تنصیب پہلی بار تاریخی طور پر تھرمل پاور سے تجاوز کر گئی، جبکہ نیوکلیئر اور بائیو ماس انرجی کے شعبوں میں بھی چین عالمی سطح پر نمایاں مقام پر پہنچ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چودھویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران چین کی انرجی انڈسٹری نے توانائی کی محفوظ فراہمی اور ماحول دوست، کم کاربن ترقی کے اہداف کو بیک وقت آگے بڑھایا۔ 2020 سے 2025 کے درمیان ونڈ اور سولر پاور کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت530 ملین کلوواٹ سے بڑھ کر 1.84 بلین کلوواٹ ہو گئی ۔ اسی عرصے میں جوہری توانائی کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت دنیا میں پہلے نمبر پر رہی، جبکہ بائیو ماس پاور جنریشن کی صلاحیت مسلسل ساتویں سال بھی عالمی سطح پر سرفہرست رہی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئندہ مرحلے میں چین کا توانائی کا شعبہ مصنوعی ذہانت اور توانائی کے باہمی انضمام کو بھرپور انداز میں فروغ دے گا، تاکہ صاف، کم کاربن، محفوظ اور زیادہ مؤثر جدید توانائی کے نظام کی تعمیر کو ہر پہلو سے تقویت دی جا سکے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت