بیجنگ :چائنا کوسٹ گارڈ کے جہازوں نے بحیرہ جنوبی چین کے جزائر نانشاکے قریب سمندری علاقے میں خطرے سے دوچار 2 ویتنامی شہریوں کو کامیابی سے بچا لیا۔ دونوں کی زندگی کی علامات معمول کے مطابق ہیں۔ اب تک چین مجموعی طور پر 47 ویتنامی شہریوں کو کامیابی سے بچا چکا ہے۔25 جولائی کو شام 6 بج کر 23 منٹ پر، چین کی وزارتِ نقل و حمل کے بحیرہ جنوبی چین امدادی بیورو کے جہاز ہائی جیو 115 نے نانشا کے یونگ شو ریف کے قریب سمندری علاقے میں متعدد ویتنامی شہریوں کو دیکھا اور انہیں کامیابی سے بچا لیا۔ تصدیق کے بعد معلوم ہوا کہ ویتنامی جہاز ” KHOI NGUYEN 18 چوبیس جولائی کی رات یونگ شو ریف کے قریب سمندری علاقے میں حادثے کا شکار ہو کر ڈوب گیا تھا۔چائنا کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری کردہ اطلاع کے مطابق، 25 جولائی کو ہائی نان صوبے کے سمندری تلاش و بچاؤ مرکز سے اطلاع موصول ہوتے ہی چائنا کوسٹ گارڈ نے دو جہازوں کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائی کے لیے روانہ کیا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت