بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ (سی ایم جی) کی پہلی ذہین روبوٹ ایپلی کیشن اسکلز نمائش کا بیجنگ میں باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ اس نمائش کا مقصد روبوٹکس کی نئی مہارتوں کی نمائش، نئی ضروریات سے ہم آہنگی، نئے عملی استعمال کے مواقع پیدا کرنا اور ذہین روبوٹس کو مزید شعبوں میں بروئے کار لاتے ہوئے چین کی اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے نئی محرک قوت فراہم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب میں سی پی سی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ، چین کی وزارتِ صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر کے جی شین اور چین کی وزارتِ ہنگامی انتظام کے نائب وزیر چھن من سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی اور مشترکہ طور پر نمائش کا افتتاح کیا۔اس موقع پر "ذہین تعاون کا نیا دور: روبوٹس کی ترقی کے آٹھ بڑے رجحانات” کے عنوان سے ایک رپورٹ بھی جاری کی گئی، جس میں ذہین روبوٹ ٹیکنالوجی کی مستقبل کی سمت اور اہم ترقیاتی رجحانات کا جائزہ پیش کیا گیا۔اس نمائش کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں مختلف شہروں میں عملی ماحول پر مبنی متعدد نمائشی سرگرمیوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ افتتاحی روز ہی "پہلا سی ایم جی عالمی روبوٹ کوہِ تائی شان چڑھائی مقابلہ” بھی باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت