بیجنگ :چین کی وزارتِ قدرتی وسائل کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کی سمندری معیشت نے مستحکم ترقی کا سلسلہ برقرار رکھا اور مضبوط ترقیاتی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔ابتدائی تخمینوں کے مطابق پہلی ششماہی میں چین کی سمندری معیشت کا مجموعی حجم 5.5 ٹریلین یوان تک پہنچ گیا، جو سال بہ سالہ 5.1 فیصد زیادہ ہے۔ یہ شرح ملک کی جی ڈی پی کی رفتار سے بھی زیادہ رہی، جس سے قومی معیشت میں سمندری شعبے کے بڑھتے ہوئے کردار کی عکاسی ہوتی ہے۔پہلی ششماہی میں چین نے سمندری صنعتی تنصیبات ، سمندری حیاتیاتی ادویات اور دیگر جدید شعبوں پر توجہ مرکوز رکھی، جس کے نتیجے میں نئی ترقیاتی قوتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔اسی عرصے میں چین کو ملنے والے سمندری انجینئرنگ منصوبوں کے نئے آرڈرز کی مالیت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 121.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ اس شعبے میں چین کا عالمی مارکیٹ میں حصہ 80 فیصد سے زائد رہا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت