بیجنگ :چین کی وزارتِ تجارت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال جنوری سے جون تک چین کی سروس ٹریڈ کا مجموعی حجم 3,779.75 بلین یوآن تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 8.3 فیصد زیادہ ہے۔ اس دوران خدمات کی برآمدات میں 17.6 فیصد جبکہ درآمدات میں 2.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اعداد و شمار کے مطابق، سروس ٹریڈ کا خسارہ 770.35 بلین یوآن رہا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 161.42 بلین یوآن کم ہے۔ جنوری سے جون کے دوران علم پر مبنی خدمات کی برآمدات 805.67 بلین یوآن تک پہنچ گئیں، جو سال بہ سال 12.8 فیصد کا اضافہ ہے، جبکہ یہ سروس ٹریڈ کی مجموعی برآمدات کا 53.5 فیصد ہے۔ اسی عرصے میں ان خدمات کی درآمدات 857.73 ارب یوآن رہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1.4 فیصد زیادہ ہیں۔ دوسری جانب سفری خدمات کی برآمدات اور ٹرانسپورٹیشن سروس کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ جنوری سے جون کے دوران سفری خدمات کی برآمدات 229.2 ارب یوآن تک پہنچ گئیں، جو سال بہ سال 31.1 فیصد زیادہ ہیں، جبکہ ٹرانسپورٹیشن سروس کی خدمات کی درآمدات 498.1 ارب یوآن رہیں، جن میں 30.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت