بیجنگ : چین کی وزارتِ دفاع کے ترجمان، سینئر کرنل چھن شی نے حالیہ عسکری امور سے متعلق چین کا مؤقف بیان کیا۔ جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفنس فورس کی جانب سے حال ہی میں ٹوماہاک کروز میزائل کے لائیو فائر ٹیسٹ لانچ کے بارے میں ترجمان نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ جاپان کی جانب سے نام نہاد سراؤنڈنگ ٹھریٹس” کا بیانیہ اس کے امن پسند آئین اور "صرف دفاعی پالیسی” سے انحراف کا محض ایک بہانہ ہے۔ درحقیقت جاپان کی سلامتی اور خطے کے امن و استحکام کے لیے اصل خطرہ اس کی اپنی فوجی توسیع اور دوبارہ عسکریت پسندی کی جانب تیز رفتار پیش رفت ہے۔ عالمی برادری کو ، جاپان کی نئی قسم کی عسکریت پسندی” سے پیدا ہونے والے عالمی خطرات کو روکنے کے لیےمشترکہ طور پر اقدامات کرنے چاہیئں۔ہوانگ یئن جزیرے کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ہوانگ یئن جزیرہ چین کی سرزمین کا اٹوٹ حصہ ہے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اس کے علاقائی سمندر کی بیس لائن کا اعلان کرنے کا حق صرف چین کو حاصل ہے۔ ترجمان نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ سمندر میں اپنی اشتعال انگیز کارروائیاں فوری طور پر بند کرے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چینی افواج سمندر میں کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا مؤثر اور بھرپور جواب دیں گی۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز