واشنگٹن :رائٹرز اور ایپسوس کی طرف سے مشترکہ طور پر کرائے گئے ایک امریکی آن لائن پول کے مطابق نصف رائے دہندگان کا خیال ہے کہ آںے والے ایک سال میں ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں سے مشرق وسطیٰ غیر مستحکم ہو جائے گا۔ جواب دہندگان میں سے صرف 17 فیصد کا خیال ہے کہ امریکی فوجی اقدامات خطے کو مزید مستحکم کر یں گے۔اس کے علاوہ، ریپبلکن پارٹی کے حامی امریکہ ایران جنگ کے بارے میں اپنے خیالات کے حوالے سے منقسم ہیں۔ اگرچہ 66 فیصد جواب دہندگان نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایران کے مسئلے سے نمٹنے کی حمایت کی، لیکن صرف 41 فیصد کا خیال ہے کہ امریکی فوجی اقدامات کی وجہ سے اگلے سال مشرق وسطیٰ میں حالات مستحکم ہوں گے۔آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی وجہ سے، تقریباً 58 فیصد جواب دہندگان کو توقع ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گا، جب کہ صرف 15 فیصد کو صورتحال میں بہتری کی امید ہے۔چھ روز تک جاری رہنے والا یہ امریکی آن لائن پول 3 اگست کو ختم ہوا جس میں ملک بھر سے تقریباً 4,500 افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا ۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت