بیجنگ :اقوام متحدہ کی انڈر سیکرٹری جنرل یاسمین فواد نے حال ہی میں چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ” سرسبز پہاڑ اورشفاف پانی ” ہی سب سے مستحکم سرمایہ کاری ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے یہ تصور پیش کیا ہے کہ ” سرسبز پہاڑ اورشفاف پانی انمول اثاثے ہیں ” ۔ اس تصور کی تمام شعبوں میں نمایاں اہمیت عیاں ہے۔ ہم ایک طرف قدرتی وسائل کو مسلسل تباہ اور ماحولیاتی ماحول کو نقصان پہنچاتے رہیں اور دوسری طرف یہ توقع رکھیں کہ معاشی ترقی کے ذریعے مسلسل فائدہ حاصل ہوتا رہے گا، یہ ممکن نہیں۔ ترقی کا یہ طریقہ اب فرسودہ ہو چکا ہے اور اس سے حاصل ہونے والے معاشی فوائد صرف قلیل مدت تک برقرار رہ سکتے ہیں۔ طویل مدت میں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ حل ہمارے سامنے موجود ہے، ہمیں سب سے زیادہ ضرورت مضبوط عزم کے ساتھ فعال اقدامات اپنانے کی ہے، نہ کہ بحران پیدا ہونے کے بعد کارروائی کا انتظار کیا جائے۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز