بیجنگ:حالیہ دنوں چائنا ایرواسپیس انوویشن کی تیار کردہ لی شون۔1 کے اپر اسٹیج نے پروپلشن سسٹم کے متعدد تجربات مکمل کیے ہیں اور اس کی پہلی پرواز اگلے سال کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔اپر اسٹیج کو عام طور پر ایک "خلائی شٹل” کی طرح سمجھا جا سکتا ہے، جو راکٹ اور اس کے ذریعے خلا میں بھیجے جانے والے خلائی جہاز کے درمیان نصب ہوتا ہے۔ راکٹ انہیں خلا میں پہنچاتا ہے جبکہ سیٹلائٹ کو مقررہ مدار میں پہنچانے کا اگلا کام "اپر اسٹیج” انجام دیتا ہے۔مسلسل کئی ماہ تک جاری رہنے والے تجربات کے دوران "لی شون۔1 اپر اسٹیج کے انجن کی مجموعی طور پر 5211 سیکنڈ تک اگنیشن آزمائش کی گئی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اب پرواز کے تجربات کے مرحلے میں داخل ہونے کی شرائط پوری کر چکا ہے۔یہ اپر اسٹیج پے لوڈ کی صلاحیت میں اضافے سمیت متعدد اہم جدتوں کے ذریعے چین میں درمیانے درجے کے تجارتی و سول راکٹس کے ذریعے متعدد سیٹلائٹس کی تعیناتی اور گہرے خلائی تحقیق کے شعبوں میں موجود بعض خلا کو پُر کرے گا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت