بیجنگ :انسان اور روبوٹ کی باہمی بقاء ، پیداوار و مانگ کا باہمی انضمام” کے موضوع پر مبنی ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2026 بیجنگ میں شروع ہوئی۔ پانچ روزہ کانفرنس میں یہ پلیٹ فارم عالمی روبوٹکس کی اہم کامیابیوں، نئی مصنوعات کی پہلی بار رونمائی اور فرنٹیئر ٹیکنالوجی کے تبادلے کا اہم پلیٹ فارم بنے گا، ساتھ ہی عام لوگوں کے لیے فرنٹیئر ٹیکنالوجی کو قریب سے محسوس کرنے کا ایک پورٹل” بھی ثابت ہو گا ۔ورلڈ روبوٹ کانفرنس 2026 میں مرکزی فورم، ایکسپو اور 70 سے زائد سرگرمیاں شامل ہیں، اور اسے 30 بین الاقوامی اداروں کی حمایت حاصل ہے۔ ایکسپو میں شرکت کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 300 سے زائد ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ ہے، اور توقع ہے کہ نمائشی اشیاء کی تعداد 3000 سے تجاوز کرے گی ، جن میں 300 سے زائد نئی مصنوعات کی نمائش پہلی بار ہو گی۔اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال جنوری سے مئی تک چین میں روبوٹکس کی مقررہ سائز سے بالا کمپنیوں کی آمدنی نے 90 ارب یوآن سے تجاوز کیا ہے ، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 26.9 فیصد زیادہ ہے، اور گزشتہ پانچ برسوں کی اوسط سالانہ شرح نمو 20 فیصد سے زیادہ رہی ہے، جس سے صنعتی ترقی کی زبردست رفتار مسلسل ظاہر ہو رہی ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت