بیجنگ : ساتواں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم بیجنگ میں شروع ہوا۔ فورم میں 33 افریقی ممالک کے وزارتی سطح کے مہمانوں نے شرکت کی، جو ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔ فورم میں "ساتویں چین۔افریقہ میڈیا تعاون فورم کا مشترکہ اعلامیہ” بھی جاری کیا گیا۔شرکاء نے کہا کہ چین اور افریقہ کے ذرائع ابلاغ چین۔افریقہ عوامی و ثقافتی تبادلوں کے پل اور رابطے کے کردار کو مزید بہتر انداز میں ادا کرتے ہوئے میڈیا میں تبدیلی کے ذریعے فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔علاوہ ازیں ، شارٹ ویڈیوز اور مختصر ڈراموں سمیت نیو میڈیا میں تعاون اور ترقی کو فعال طور پر وسعت دی جائے گی، مشترکہ پروڈکشن، باہمی ترجمے اور مشترکہ نشریات کو مضبوط بنایا جائے گا اور معیاری مواد کے ذریعے چین اور افریقہ کے عوام کے درمیان باہمی مفاہمت کو فروغ دیا جائے گا۔شرکاء نے مصنوعی ذہانت کے استعمال اور گورننس کے شعبے میں تعاون مضبوط بنانے، تکنیکی جدت کے ذریعے چین اور افریقہ کے ذرائع ابلاغ کی مشترکہ ترقی کو فروغ دینے، افرادی اور نوجوانوں کے درمیان تبادلوں کو مضبوط بنانے اور عوامی روابط کے ذریعے چین اور افریقہ کے باہمی سیکھنے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کو گہرا کرنے پر بھی زور دیا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت