بیجنگ: مصنوعی ذہانت اور انسانی ترقی کے حوالے سے مکالمے کا اجلاس چین کے صوبہ شانشی کے شہر شیآن میں شروع ہوا۔ یہ اقوام متحدہ کی جانب سے رواں سال جون میں مصر اور جولائی میں میکسیکو میں منعقد کیے جانے والے مکالموں کے بعد تیسرا اجلاس ہے ۔ اس اجلاس کا مرکزی موضوع مصنوعی ذہانت کے انسانی ترقی، سماجی ڈھانچے اور ثقافتی اقدار پر گہرے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔اطلاعات کے مطابق، اس اجلاس میں پیش کیے جانے والے مختلف خیالات اور تجاویز کو یکجا کر کے ایک خصوصی رپورٹ مرتب کی جائے گی جو اقوام متحدہ کی اکیاسیویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران مرحلہ وار نتائج کی صورت میں پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں ہونے والی متعلقہ بحث "مستقبل کے معاہدے ” اور عالمی ڈیجیٹل معاہدے ” پر عملدرآمد کو آگے بڑھانے میں بھی معاون ثابت ہو گی ۔ اس کے علاوہ یہ بحث مصنوعی ذہانت کے حوالے سے اقوام متحدہ کے آزاد بین الاقوامی سائنسی پینل اور مصنوعی ذہانت کی حکمرانی سے متعلق عالمی مکالمے کے لیے حوالہ بھی فراہم کرے گی۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت