بیجنگ : چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں اردن کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ ایمن صفدی سے ملاقات کی، جو شاہ عبداللہ دوم کے دورۂ چین میں ان کے ہمراہ ہیں۔پیر کے روز وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ قائم دوستی اور باہمی اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ یہ شاہ عبداللہ دوم کا 11 سال بعد چین کا دورہ ہے اور یقین ہے کہ یہ دورہ کامیاب رہے گا۔ چین اردن کی چین دوست پالیسی پر ثابت قدمی اور ایک چین کے اصول کی پاسداری کو سراہتا ہے۔وانگ ای نے کہا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کی صورتحال بدستور پیچیدہ اور سنگین ہے۔ چین تمام فریقوں سے رابطے اور مذاکرات برقرار رکھنے، غزہ میں دیرپا جنگ بندی کے قیام اور وہاں انسانی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کوششوں پر زور دیتا ہے۔ چین فلسطین سمیت دیگر مسائل پر اردن کے مثبت کردار کی حمایت جاری رکھے گا۔صفدی نے کہا کہ اردن چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور یہ دورہ دونوں ممالک کی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے میں مؤثر ثابت ہوگا۔ اردن ایک چین کے اصول کی پختہ پاسداری کرتا ہے اور اس مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ اردن چین کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے اور تزویراتی شراکت داری کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے۔صفدی نے مشرق وسطیٰ کے مسئلے پر چین کے مثبت اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بالخصوص فلسطین کے مسئلے پر چین کی جانب سے دو ریاستی حل کی پُرزور حمایت قابلِ قدر ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت