بیجنگ :امریکہ سمیت بعض ممالک اور یورپی یونین نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے عدالتی حکام کی جانب سے قانون کے مطابق کیے گئے فیصلوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیانات جاری کیے ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِین جیئن نے باقاعدہ پریس کانفرنس میں اس حوالے سے کہا کہ بعض ممالک اور تنظیموں نے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں عدالتی مقدمات کو استعمال کرتے ہوئے بدنیتی سے ہانگ کانگ اور اس کی قانون کی حکمرانی کو بدنام کیا اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے امور چین کے اندرونی معاملات ہیں۔ چین متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کی خودمختاری اور ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کا احترام کریں، سیاسی جوڑ توڑ بند کریں اور کسی بھی انداز میں ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کریں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت