بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ کارکردگی کا درست نظریہ قائم کرنا اور اس پر عمل کرنا ایک طویل مدتی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر سطح پر پارٹی تنظیموں، پارٹی کے ارکان اور عہدیداروں کی مسلسل حوصلہ افزائی کی جانی چاہیےتا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے سائنسی انداز میں فیصلے کریں اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں، جس کے نتیجے میں ایسی کامیابیاں حاصل کی جا سکیں جو عملی تجربے، عوام اور تاریخ کی کسوٹی پر پوری اتریں۔ 24 اگست کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے تحت پارٹی کی تعمیر کے مرکزی رہنما گروپ نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی اہم ہدایات کی روح کا مکمل مطالعہ کرنے اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے تحت پارٹی کی تعمیر کے مرکزی رہنما گروپ کے سربراہ چائی چھی نے اجلاس کی صدارت کی اور خطاب کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے تحت پارٹی کی تعمیر کے مرکزی رہنما گروپ کے نائب سربراہ لی شی نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ پارٹی کی تعمیر کے مرکزی رہنما گروپ کے ارکان اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت