بیجنگ:کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور قومی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ حونینگ نے بیجنگ میں تیسرے "چین۔امریکہ 1.5 ٹریک ڈائیلاگ” میں شرکت کرنے والے امریکی نمائندوں سے ملاقات کی۔وانگ حونینگ نے کہا کہ رواں سال مئی میں صدر شی جن پھنگ نے چین کے دورے پر آئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چین۔امریکہ تعلقات اور عالمی امن و ترقی سے متعلق اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ چین امریکہ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر جامع اور درست عمل درآمد، ایک دوسرے کے بارے میں درست سمجھ بوجھ کو فروغ دینے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کا احترام، مختلف شعبوں میں عملی تعاون مضبوط کرنے، اختلافات کو مناسب انداز میں قابو میں رکھنے اور چین۔امریکہ تعمیری تزویراتی مستحکم تعلقات کی تشکیل کے لیے فعال کوششیں کرنے کا خواہاں ہے۔ امریکی نمائندوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہانِ مملکت کے درمیان اچھے تعلقات چین۔امریکہ تعلقات کا سب سے قیمتی اور اہم حصہ ہیں۔ امریکہ اس بات سے اتفاق کرتا ہے کہ دونوں فریق سربراہانِ مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر مشترکہ طور پر عمل کریں، کاروباری تعاون کو فروغ دیں، عوامی و ثقافتی روابط بڑھائیں، مصنوعی ذہانت سمیت مختلف شعبوں میں خطرات کی روک تھام کریں اور دونوں ممالک سمیت دنیا کے لیے مزید فوائد پیدا کریں۔25 اگست کو تیسرا چین۔امریکہ 1.5 ٹریک ڈائیلاگ” بیجنگ میں منعقد ہوا۔ 2023 میں تشکیل پانے والا یہ پلیٹ فارم دونوں ممالک کی سیاسی جماعتوں، تزویراتی امور کے ماہرین، کاروباری، علمی اور سماجی حلقوں کے درمیان رابطے اور تبادلے کے لیے اہم ذریعہ ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت