بیجنگ :چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے کے شیگاتسے شہر میں واقع، گیارونگ بندرگاہ کے قریب نیپالی جانب ، مٹی کے تودے گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں چین کی گیارونگ کاؤنٹی میں متعدد افراد ہلاک اور کچھ لاپتا ہوگئے۔واقعے کے بعد سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت سب سے اہم کام لاپتا افراد کی تلاش، خطرے سے دوچار افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگرانی اور ابتدائی انتباہ کے نظام کو مضبوط بنایا جائے، سائنسی اور مؤثر انداز میں امدادی کارروائیاں کی جائیں اور ثانوی آفات کی روک تھام پر توجہ دی جائے۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بھی اس حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔ صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی چھیانگ کی ہدایات کے مطابق، سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور نائب وزیر اعظم زانگ گو چھینگ متعلقہ محکموں کے حکام کے ہمراہ آفت زدہ علاقے میں امدادی کارروائیوں اور متعلقہ امور کی رہنمائی کے لیے جائے وقوعہ روانہ ہوگئے۔ اس وقت شی زانگ خود اختیار علاقے میں جائے وقوعہ پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت