بیجنگ :بیجنگ میں چین۔بھارت سرحدی مسئلے پر خصوصی نمائندوں کی 25ویں ملاقات ہوئی۔ چین کے خصوصی نمائندے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور سی پی سی مرکزی کمیٹی کے امور خارجہ دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای اور بھارت کے خصوصی نمائندے اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کے درمیان چین۔بھارت سرحدی مسئلے پر کھلے اور گہرے تبادلۂ خیال کے بعد 8 نکات پر اتفاقِ رائے سامنا آیا۔اول ،فریقین نے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاقِ رائے کی رہنمائی میں سرحدی علاقوں میں امن و سکون برقرار رکھنے اور چین۔بھارت تعلقات کی صحت مند و مستحکم ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دوسرا، دونوں فریقوں نے 2005 میں چین۔بھارت سرحدی مسئلے کے حل کے لیے طے پانے والے سیاسی رہنما اصولوں کے معاہدے اور اس کے بعد خصوصی نمائندوں کی ملاقاتوں میں حاصل شدہ اتفاقِ رائے کے مطابق سرحدی مسئلے کے حل کے فریم ورک پر مذاکرات آگے بڑھانے اور منصفانہ، معقول اور دونوں فریقوں کے لیے قابلِ قبول حل تلاش کرنے پر زور دیا۔تیسرا ، دونوں فریقوں نے چین۔بھارت سرحدی امور پر مشاورت و رابطہ کاری میکانزم کے تحت حد بندی کے ماہرین کا گروپ اور سرحدی انتظام کا ورکنگ گروپ قائم کرنے پر اتفاق کیا ۔چوتھا ، دونوں فریقوں نے موجودہ سفارتی اور عسکری رابطہ ذرائع کے ذریعے سرحدی علاقوں میں پیدا ہونے والی کسی بھی صورتحال سے بروقت نمٹنے پر اتفاق کیا۔پانچواں ، دونوں فریقوں نے جنرل سطح کے مذاکرات کے مزید دو مقامات قائم کرنے اور مشرقی و وسطی سرحدی علاقوں میں دو نئی سرحدی فوجی رابطہ ہاٹ لائنز قائم کرنے پر اتفاق کیا۔چھٹا ، دونوں فریقوں نے سرحد پار تعاون میں حاصل ہونے والی پیش رفت کا مثبت جائزہ لیا۔ساتواں ، دونوں فریقوں نے ستمبر میں سرحد پار دریاؤں سے متعلق ماہرین کی سطح کے میکانزم کے تحت اجلاس کے ایک نئے دور کا اہتمام کرنے پر اتفاق کیا۔آٹھواں ، دونوں فریقوں نے 2027 میں بھارت میں خصوصی نمائندوں کی 26ویں ملاقات منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت