بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے نیپال میں مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والی تباہی پر نیپالی صدر رام چندر پوڈیل کے نام ہمدردی کا پیغام بھیجا۔جمعہ کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چینی حکومت اور عوام کی جانب سے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے ساتھ گہری تعزیت اور ان کے اہلِ خانہ، زخمیوں اور آفت زدہ علاقوں کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور نیپال مشترکہ مستقبل کے حامل ہمسایہ ممالک ہیں۔ چین تلاش و بچاؤ اور امدادی کارروائیوں میں نیپال کی فعال طور پر مدد کرنے اور اپنی استعداد کے مطابق ہر ممکن امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے عوام اس آفت پر قابو پانے اور جلد از جلد اپنے وطن کی تعمیرِ نو میں کامیاب ہوں گے۔ اسی روز چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے نیپال کے وزیراعظم بالندرہ شاہ کے نام بھی ہمدردی کا پیغام بھیجا۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز