بشکیک :چین کے صدر شی جن پھنگ کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کے 2026 کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور کرغزستان کے سرکاری دورے کے لیے خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک پہنچے۔ اتوار کے روز صدر شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان جب بشکیک کےماناس انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے تو کرغزستان کے صدر ،صدیر جاپاروف اور ان کی اہلیہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر صدر شی جن پھنگ نے تحریری پیغام جاری کیا اور چینی حکومت و عوام کی جانب سے صدر جاپاروف اور کرغزستان کے عوام کو پر خلوص سلام اور نیک تمنائیں پیش کیں۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور کرغزستان کی روایتی دوستی کا رشتہ بہت پرانا ہے، بلند و بالا تھیان شان پہاڑ دونوں ممالک کے عوام کی ہزار سالہ دوستی کی تاریخ کے گواہ ہیں ۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے 34 برسوں میں، چین-کرغزستان تعلقات نے بین الاقوامی اتار چڑھاؤ کے امتحانات کا سامنا کیا۔یہ تعلقات ہمیشہ صحت مند اور مستحکم انداز میں آگے بڑھے، اور نئے دور کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے بلند معیار تک پہنچے ۔ حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے تعاون نے تیز رفتار ترقی کا "سنہرا دور” دیکھا ہے، دوطرفہ تجارتی حجم اور دونوں ملکوں کے درمیان عوامی تبادلہ نئی بلندیوں تک پہنچا ہے، چین-کرغزستان-ازبکستان ریلوے جیسے بڑے منصوبے کامیابی سے جاری ہیں، اور حقیقت پسندانہ باہمی فائدے کے تعاون کے نتائج دونوں ملکوں کے عوام تک پہنچ رہے ہیں۔صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ دورے کے دوران وہ صدر جاپاروف کے ساتھ چین-کرغزستان تعلقات، مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعاون، اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی و علاقائی مسائل پر گہرائی سے تبادلہ خیال کریں گے ، تاکہ چین-کرغزستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے ایک نیا نقشہ تیار کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے بشکیک سربراہی اجلاس میں شرکت کے منتظر ہیں ، اور تمام فریقوں کے ساتھ مل کر شنگھائی تعاون تنظیم کو مسلسل نئی ترقی کی طرف لے جانے کے لیے کام کریں گے ۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز