بیجنگ :یکم ستمبر کو شائع ہونے والے "چھیوشی” میگزین کے سترہویں شمارے میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، چین کے صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون شائع ہوگا جس کا عنوان ” پارٹی کے نظم ونسق کی سیاسی ذمہ داریوں پر عمل درآمد جاری رکھنا”۔ یہ مضمون شی جن پھنگ کے جون 2013ء سے جولائی 2026ء تک کے متعلقہ اہم بیانات کے اقتباسات پر مشتمل ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ پارٹی میں سخت نظم و ضبط نافذ کرنے کے لیے پارٹی کے نظم و نسق کی ذمہ داری کا شعور مضبوط بنانا اور متعلقہ سیاسی ذمہ داریوں کو مؤثر انداز میں ادا کرنا ضروری ہے ۔ تمام سطحوں پر پارٹی کی تنظیموں، تمام ارکان اور عہدیداران کو پارٹی کے نظم و نسق کی ذمہ داری اور اس حوالے سے اپنے فرائض کی اہمیت کا شعور حقیقی طور پر مضبوط بنانا چاہیے ، پارٹی کے نظم و نسق کی سیاسی ذمہ داری کو اپنی بنیادی سیاسی ذمہ داری سمجھتے ہوئےاپنی ذمہ داریوں کو جاننا، انہیں قبول کرنا اور پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا چاہیے، تاکہ پوری پارٹی کی جانب سے مشترکہ طور پر پارٹی کے امور سنبھالنے اور نظم و ضبط کو مضبوط بنانے کی اچھی صورتحال کو مستحکم کیا جا سکے اور اسے مزید فروغ دیا جا سکے ۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت