بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کھون نے رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ نیپال کی جانب اچانک برفی تودے کے گرنے سے مڈ سلائیڈ کے نتیچے میں چین اور نیپال دونوں ممالک کو سنگین جانی نقصان ہوا ہے اور بڑی تعداد میں افراد اب بھی لاپتا ہیں۔چین اپنے ملک میں سرچ اینڈ ریسکیو کا کام انجام دیتے ہوئے نیپال کی مدد بھی کر رہا ہے۔اس وقت لاپتا افراد کی تلاش کا کام بھرپور کوششوں کے ساتھ جاری ہے ۔ترجمان نے اس قدرتی آفت سے متعلق بعض غیرملکی میڈیا کی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چین اور نیپال کے ماہرین اور سرکاری اداروں نے اس آفت کے اسباب کا تجزیہ کر کے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ یہ آفت نیپال میں گلیشیر کے منہدم ہونے سے رونما ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایسی سنگین قدرتی آفت کے وقت بد نیتی پر مبنی قیاس آرائیوں کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت