بشکیک :بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے ۲۰۲۶ کے سربراہی اجلاس کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ سے ازبکستان کے صدر شوکت میرضیاوف نے ملاقات کی۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور ازبکستان کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے قیام کی دسویں سالگرہ ہے۔ چین ازبکستان کے ساتھ مل کر باہمی اسٹریٹجک اعتماد کو مزید مضبوط بنانے، باہمی فائدے پر مبنی تعاون کو گہرا کرنے اور چین۔ازبکستان تعلقات کے ایک نئے "سنہری عشرے” کی بنیاد رکھنے کے لیے تیار ہے۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین، چین۔ازبکستان دوستی کو مزید فروغ دینے کے اپنے عزم پر قائم رہے گا اور ہمیشہ کی طرح ازبکستان کی اس ترقیاتی راہ کی حمایت کرتا رہے گا جو اس کے اپنے قومی حالات کے مطابق ہو۔ دونوں ممالک کو قانون نافذ کرنے اور سلامتی کے شعبے میں موجود تعاون کے طریقۂ کار سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کی "تین منفی قوتوں” کے خلاف مشترکہ طور پر کارروائی کرنی چاہیے۔ صدر شی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے بانی رکن ممالک کی حیثیت سے چین اور ازبکستان کو تھیان جن سربراہی اجلاس کے نتائج پر مؤثر عمل درآمد کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانا چاہیے اور خطے کی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینا چاہیے۔ازبکستان کے صدر شوکت میرضیاوف نے کہا کہ ازبکستان ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے قائم ہے اور صدر شی جن پھنگ کی جانب سے پیش کیے گئے چار عالمی انیشی ایٹوز کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ازبکستان چین کے ساتھ مل کر شنگھائی تعاون تنظیم کی ترقی کو آگے بڑھانے اور بین الاقوامی انصاف اور برابری کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت