بشکیک :چینی صدر شی جن پھنگ نے بشکیک میں "شنگھائی تعاون تنظیم+” کے اجلاس میں شرکت کی اور "مساوی اور منظم عالمی کثیرالقطبی نظام کی مشترکہ ترویج اور زیادہ منصفانہ اور معقول گلوبل گورننس کے حصول ” کے عنوان سے اہم خطاب کیا۔منگل کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ چین مساوی اور منظم عالمی کثیرالقطبی نظام کی مثبت وکالت کرتا ہے۔ عالمی معاملات میں گلوبل ساؤتھ ممالک کی نمائندگی اور آواز کو بڑھانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام انسانوں کی مشترکہ اقدار کو فروغ دیا جانا چاہیئے، دوہرا معیار، استثنائی رویہ، مداخلت اور بالادستی اور جنگل کے قوانین کو ترک کیا جانا چاہیے اور بین الاقوامی تعلقات میں قانون کی حکمرانی کو فروغ دیا جانا چاہیے۔شی جن پھنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم کے کردار کو بہتر طریقے سے ادا کرنے کے لیے تین تجاویز پیش کیں۔ پہلی، "ایس سی او کی طاقت” کے ذریعے یوریشیا کے براعظم کی خوشحالی اور مشترکہ بہبود کو فروغ دیا جائے۔ دوسری، "ایس سی او کی حکمت”کے ذریعے گلوبل ساؤتھ کی ترقی اور مضبوطی کو فروغ دیا جائے ۔ تیسری، ایس سی اوکی کارروائی” کے ذریعے عالمی حکمرانی میں اصلاحات اور بہتری کی قیادت کی جائے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت