بیجنگ :حال ہی میں، تائیوان کے محکمہ دفاع نے عوامی ادارے کو رپورٹس پیش کیں، جن میں مین لینڈ کے خطرے ” کے نام نہاد بیانیے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ "غیر متوازن” جنگی صلاحیت اور دفاعی طاقت کو بڑھایا جائے۔چین کی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے اس پر تبصرہ کرتےہوئے کہا متعلقہ رپورٹس کا مقصد حقائق کو الجھانا اور سچ کو جھوٹ سے بدلنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ سب ڈی پی پی انتظامیہ کی جانب سے جنگی تشویش کو بڑھانے اور”طاقت کے ذریعے علیحدگی کی کوشش "کے لیے بہانہ تلاش کرنے کے مترادف ہے۔ترجمان نے کہا کہ تائیوان چین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے۔ پیپلز لبریشن آرمی کا جزیرہ تائیوان کے اردگرد معمول کے مطابق جنگی تیاریاں اور گشت کرنا، علیحدگی کی کوششوں اور بیرونی مداخلت کے خلاف کارروائیاں انجام دینا ،اور قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنا ،اس کی ذمہ داری اور مشن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کی وحدت ناگزیر ہے، اور طاقت کے ذریعے علیحدگی کی کوشش کی کسی بھی قسم کی سازش ناکام ہوگی۔
Trending
- شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری، آئی ایل ٹی 20 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز