بیجنگ :چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے کمپنی لمیٹڈ سے موصول اطلاعات کے مطابق حال ہی میں چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے کے کرغزستان میں واقع حصے کی کوش تے بو شمالی نمبر 2 سرنگ کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نارین نمبر 1 سرنگ سمیت دیگر اہم کنٹرولنگ منصوبوں میں بھی مرحلہ وار پیش رفت ہوئی ہے، جو چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے منصوبے کی تعمیر میں اہم پیش رفت کی علامت ہے۔متعلقہ حکام کے مطابق مکمل ہونے والی کوش تے بو شمالی نمبر 2 سرنگ کی مجموعی لمبائی 209.6 میٹر ہے۔ یہ ایک ہی سرنگ میں ایک ہی ریلوے لائن پر مشتمل ہے۔چین۔کرغزستان۔ازبکستان ریلوے بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کا ایک نمایاں منصوبہ ہے۔ یہ ریلوے چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے شہر کاشغر سے شروع ہو کر تورغارت پہاڑی درے کے راستے کرغزستان میں داخل ہوگی، پھر کرغزستان کے سرحدی شہر جلال آباد سے مغرب کی جانب گزرتے ہوئے ازبکستان کے مشرقی شہر اندیجان تک پہنچے گی۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت