بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ سے جاپانی حکومت کی جانب سے روس سے جاپانی عسکریت پسندی کے خلاف فتح کی یاد میں قائم یادگار کو ہٹانے کے مطالبے سے متعلق پوچھا گیا۔ماؤ ننگ نے کہا کہ تاریخ کو درست طور پر سمجھنا اور اس کا سامنا کرنا اس بات کی کسوٹی ہے کہ جاپان امن اور ترقی کے اپنے وعدے پر کس حد تک قائم رہ سکتا ہے۔ جاپان نے اُس وقت عسکریت پسندی کے جرائم کا اعتراف اور اقوام متحدہ کے منشور کی تمام دفعات کو قبول کرنے کی بنیاد پر اقوام متحدہ میں شمولیت اختیار کی تھی۔اقوام متحدہ کے منشور میں شامل "دشمن ممالک کی شقیں” دوسری عالمی جنگ میں شکست خوردہ ممالک کے حوالے سے خصوصی انتظام کے طور پر اب بھی مؤثر ہیں۔ماؤ ننگ نے کہا کہ رواں سال "ٹوکیو ٹرائل” کے آغاز کی 80ویں سالگرہ ہے۔ جاپان کو چاہیے کہ تاریخ سے سبق حاصل کرے، عسکریت پسندی سے مکمل طور پر لاتعلقی اختیار کرے اور عملی اقدامات کے ذریعے ایشیائی ہمسایہ ممالک اور عالمی برادری کا اعتماد حاصل کرے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت