بیجنگ: چین کے صدر شی جن پھنگ نے ورکرز پارٹی آف کوریا کے جنرل سیکرٹری اور ریاستی امور کے کمیشن کے چیئرمین کم جونگ ان کو شمالی کوریا کے قیام کی اٹھترویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغام بھیجا ۔بدھ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ گزشتہ 78 سالوں میں ورکرز پارٹی آف کوریا کی قیادت میں شمالی کوریا کے عوام نے خود انحصاری پر توجہ دی ہے اور شمالی کوریا میں مختلف سوشلسٹ منصوبوں کی بھرپور ترقی کے لیے مل کر کام کیا ہے۔ خاص طور پر حالیہ برسوں میں کامریڈ جنرل سیکرٹری نے شمالی کوریا کی پارٹی اور عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے اقتصادی اور سماجی تعمیر کو فروغ دیا اور ترقی کی راہ میں سلسلہ وار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین کو اس پر دلی مسرت ہے۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ برادر ملک شمالی کوریا کے عوام ورکرز پارٹی آف کوریا کی نویں کانگریس میں طے شدہ مقاصد اور متعین امور کو ضرور مکمل کریں گے اور پارٹی اور ملک کی تعمیر کے لیے مسلسل نئے امکانات پیدا کریں گے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور شمالی کوریا سوشلسٹ دوست ہمسایہ ممالک ہیں جو ایک دوسرے کی مدد اور مشترکہ تقدیر کا اشتراک کرتے ہیں۔ چین-شمالی کوریا تعلقات کو برقرار رکھنا، مضبوط کرنا اور ترقی دینا ہمیشہ سے چین کی پارٹی اور حکومت کی غیر متزلزل پالیسی رہی ہے۔ چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس سال جون میں، میں نے شمالی کوریا کا سرکاری دورہ کیا اور آپ سے دوبارہ ملاقات کی، جس سے دونوں پارٹیز اور ممالک کے درمیان تعلقات کی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ میں کامریڈ جنرل سیکرٹری کے ساتھ مل کرکام کرنے کے لیے تیار ہوں تاکہ دونوں پارٹیز اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی رہنمائی کو مضبوط بنایا جا سکے، اپنی اپنی پارٹی اور ملک کی ترقی کو مل کر فروغ دیا جاسکے، دونوں جانب لوگوں کی بھلائی اور دوستی کو بڑھانا جاری رکھا جاسکے، اور خطے ، یہاں تک کہ دنیا میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے میں زیادہ سے زیادہ تعاون کیا جا سکے ۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت