بیجنگ :گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ 2026 بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چینی ریاستی کونسل کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے اس سمٹ میں شرکت کی اور کلیدی خطاب کیا ۔انہو ں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے گلوبل ٹریڈ ان سروسز سمٹ میں بارہا اہم ویڈیو تقاریر کیں ،چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ اِن سروسز کو تہنیتی خطوط بھیجے، خدمات کے شعبے میں کھلے پن پر مبنی تعاون کو گہرا کرنے کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کیا،جس سے چین کے اعلیٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے کے پختہ عزم کا مکمل طور پر مظاہرہ ہوا اور خدمات کی عالمی صنعت اور خدمات کی تجارت کی ترقی کو فروغ دینے کی ذمہ داری کا اظہار بھی ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ چین خدمات کی تجارتی ترقی کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے، خدمات کے شعبے کے کھلے پن کو گہرا اور وسیع کر رہاہے ، مسلسل اس کے پیمانے کو بڑھا رہا ہے اور خدمات میں تجارت کے ڈھانچے کو بہتر بنا رہا ہے، جس سے دنیا بھر کے ممالک اور کاروباری اداروں کو مزید نئے مواقع مل رہے ہیں۔ڈنگ شوئے شیانگ نے تین تجاویز پیش کیں: سب سے پہلی یہ کہ سروس انڈسٹری کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے ذریعے سروس ٹریڈ کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے ۔ دوسری یہ کہ جامعیت اور مشترکہ ترقی کے ذریعے خدمات کی تجارت کی ترقی کے لیے نئے مواقع پیدا کیے جائیں اور تیسرا یہ کہ ڈیجیٹل اور ذہین ٹیکنالوجی سمیت جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خدمات کی تجارت کی ترقی کے لیے نئی محرک قوت پیدا کی جائے ۔نو ستمبر کو ڈنگ شوئے شیانگ نے زمبابوے کے نائب صدر کانسٹنٹینو چیوینگا اور بلغاریہ کے نائب وزیرِ اعظم الیگذینڈر پولیف سے ملاقات کی۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت