بیجنگ :گلوبل پبلک سیفٹی کوآپریشن فورم 2026 کے سالانہ اجلاس کے حوالے سے پریس کانفرنس چین کے صوبہ جیانگ سو کے شہر لیان یون گانگ میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر گلوبل پبلک سیفٹی انڈیکس رپورٹ (2025۔2026) جاری کی گئی۔ عالمی عوامی تحفظ انڈیکس کے تحت ممالک کی عوامی تحفظ کی صورتحال کا 100 نمبروں کے پیمانے پر جائزہ لیا جاتا ہے، جس میں زیادہ اسکور بہتر عوامی تحفظ کی نشاندہی کرتا ہے۔رواں سال انڈیکس کے دائرہ کار کو مزید وسعت دی گئی اور تحقیق میں 62 ممالک کو شامل کیا گیا، جو دنیا کی 82.73 فیصد آبادی، 75.22 فیصد زمینی رقبے اور 87.47 فیصد مجموعی معاشی حجم کا احاطہ کرتے ہیں۔ اس طرح اعداد و شمار کا دائرہ مزید وسیع اور نمائندگی زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔ اسی بنیاد پر عوامی تحفظ کے بہتر انتظام کی حامل 20 ریاستوں کے اسکور بھی جاری کیے گئے۔رپورٹ کے مطابق 2026 میں 62 ممالک کا اوسط عوامی تحفظ انڈیکس 72.56 پوائنٹس رہا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہے۔ چین، سنگاپور، ازبکستان سمیت 10 ممالک نے 80 یا اس سے زیادہ پوائنٹس حاصل کیے، جبکہ 28 ممالک کے اسکور 70 سے 79.99 پوائنٹس کے درمیان رہے اور دیگر 24 ممالک نے 70 سے کم پوائنٹس حاصل کیے۔چین نے 84.62 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے عالمی عوامی تحفظ انڈیکس میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت