بیجنگ :چین کے صوبہ شان دونگ کے شہر چھنگ داؤ میں واقع شپ بلڈنگ کمپنی کے ایک غیر ملکی مال بردار بحری جہاز میں بندرگاہ پر مرمت کے دوران آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔حادثے کے بعد چینی صدر شی جن پھنگ نے اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاپتا افراد کی تلاش اور بچاؤ کی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے، متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لیے مناسب امدادی و انتظامی اقدامات کیے جائیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جلد از جلد معلوم کرکے قانون کے مطابق ذمہ دار افراد کا سخت احتساب کیا جائے۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ تمام علاقوں اور متعلقہ محکموں کو اس حادثے سے گہرا سبق حاصل کرتے ہوئے مختلف نوعیت کے آتشزدگی کے خطرات کی جامع جانچ اور تدارک کرنا چاہیے، حفاظتی اقدامات پر مؤثر اور باریک بینی سے عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے، بڑے اور سنگین حادثات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدام کرنا چاہیے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔سی پی سی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پھنسے ہوئے افراد کی تلاش اور بچاؤ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، زخمیوں کے علاج کے لیے بھرپور کوشش کی جائے، حادثے کے بعد کے تمام معاملات مناسب طور پر نمٹائے جائیں اور ثانوی آفات کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت