بیجنگ :چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ برکس آج کی دنیا میں ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے اتحاد و تعاون کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ماؤ ننگ نے کہا کہ قیام کے بعد سے برکس ممالک نے کھلے پن، جامعیت، تعاون اور مشترکہ کامیابی کے برکس جذبے پر عمل کرتے ہوئے کثیرالجہتی نظام کے دفاع، انصاف و مساوات کے تحفظ اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے کوششیں کی ہیں اور اب حقیقی معنوں میں گلوبل ساؤتھ کی صفِ اول کی قوت بن چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین برکس تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے۔ صدر شی جن پھنگ برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے اور اہم خطاب کریں گے۔ چینی صدر موجودہ عالمی صورتحال، برکس میکانزم کی ترقی اور عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے سمیت اہم امور پر دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے اور چین کی اہم تجاویز اور مؤقف پیش کریں گے، تاکہ گریٹر برکس تعاون” کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے سمت متعین کی جا سکے۔ ماؤ ننگ نے کہا کہ چین برکس کے تمام فریقوں کے ساتھ مل کر "گریٹر برکس تعاون” کو مستحکم اور دور رس بنانے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے میں برکس کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کام کرنے کو تیار ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت