بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے سی آئی اے کے ایک اعلیٰ عہدیدار کی جانب سے چین کے خلاف جاسوسی کی سرگرمیوں کے حوالے سے دیے گئے حالیہ بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے سرِ عام چینی کمپنیوں کو جاسوسی کا جائز ہدف قرار دیا ہے، جس سے امریکی خفیہ اداروں کی پس پردہ راز چوری کرنے کی کوششوں کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی ہے، جس کی چین سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکی اقدامات منصفانہ مسابقت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، قومی سلامتی کے تصور کابے جا استعمال کر رہے ہیں، مسابقت اور سلامتی کے درمیان حدوں کو الجھا رہے ہیں اور حتیٰ کہ معاشی مسابقت کو نام نہاد "خطرہ” قرار دے رہے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر زیرو سم گیمز پر مبنی سرد جنگ کی ذہنیت کا مظہر ہے۔چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ فوری طور پر چین کے خلاف جاسوسی سرگرمیاں بند کرے اور چین کی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو نقصان پہنچانے والے تمام اقدامات روکے۔ چین انسدادِ جاسوسی کے قانون سمیت متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق ضروری اقدامات کرے گا، غیر قانونی اور مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا اور چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت