بیجنگ :چائنا انٹرنیشنل فیئر فار ٹریڈ اِن سروسز 2026 تیرہ تاریخ کو اختتام پذیر ہوا۔ رواں سال کے فیئر میں عملی تعاون کے نمایاں نتائج حاصل ہوئے اور اس کا عالمی سطح پر اثر ورسوخ بھی مسلسل بڑھا ہے۔اس سال فیئر کے دوران 200 فورمز، اجلاسوں اور پروموشن ایونٹس کا انعقاد کیا گیا، جبکہ 1830 سے زائد کمپنیوں نے آف لائن شرکت کی۔ 103 کمپنیوں اور اداروں نے 233 نئی مصنوعات اور نتائج پیش کیے، جن میں 119 نئی مصنوعات کی پہلی رونمائی شامل تھی۔ نمائش میں ڈیجیٹل و ذہین پیداوار، سیل تھراپی اور ٹیکنالوجی فنانس سمیت جدید شعبوں کو نمایاں کیا گیا۔ فیئر میں 1 لاکھ 16 ہزار سے زائد پیشہ ور افراد نے رجسٹریشن کرائی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ ہے۔عملی تعاون اس سال کے فیئر کی نمایاں خصوصیت رہا۔ مجموعی طور پر 134 مذاکرات و پروموشن سرگرمیاں منعقد ہوئیں، جن کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 80 فیصد بڑھی ہے۔ مہمان ملک ناروے کے وفد نے چینی کمپنیوں اور اداروں کے ساتھ 6 تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے، جبکہ "انویسٹ بیجنگ” کے موضوع پر منعقدہ پروموشن ایونٹ میں 36 اہم منصوبوں پر موقع پر معاہدے کیے گئے۔ مجموعی طور پر فیئر میں 7 اقسام کے 1200 سے زائد نتائج حاصل ہوئے۔کھلے پن کے مسلسل وسیع ہوتے مواقع نے بین الاقوامی شراکت داروں کے چینی مارکیٹ پر اعتماد میں مزید اضافہ کیا ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت