بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے صوبہ فوجیان کے "زانگ چو 110 کے تمام اہلکاروں کو جوابی خط ارسال کیا، جس میں انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان سے بھرپور توقعات کا اظہار کیا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ "زانگ چو 110 عوامی سلامتی کے نظام کا ایک نمایاں حوالہ ہے اور اس نے ان پر گہرا تاثر چھوڑا ہے۔ عوام کی خدمت اور شہریوں کے امن و سلامتی کے تحفظ کے لیے اہلکاروں کی مسلسل محنت اور خدمات کو وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے، جس پر انہیں بہت خوشی ہوئی۔شی جن پھنگ نے کہا کہ عوام کی خوشحالی کا تحفظ اور ملک و قوم کی امن و سلامتی کی حفاظت عوامی سلامتی کے اہلکاروں کی اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملک بھر کے عوامی سلامتی کے اہلکار عوامی خدمت کے اولین عزم پر قائم رہیں گے، اچھی روایات کو فروغ دیں گے، ذمہ داری اور خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کریں گے، عوام کی مشکلات دور کرنے کے لیے خلوص اور احساس کے ساتھ خدمات انجام دیں گے، بھرپور محنت سے ہر گھر کے امن و سکون کی حفاظت کریں گے اور پارٹی و عوام کے وفادار محافظ بنیں گے۔ "زانگ چو 110نے 110 ہنگامی پولیس سروس کے فوری ردعمل کے نظام میں مسلسل جدت لاتے ہوئے اسے بہتر بنایا ہے اور جرائم کے خلاف کارروائی، امن و امان برقرار رکھنے اور عوامی خدمت سمیت مختلف شعبوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
Trending
- چینی صدر کا ہوانگ چی ہائی نیچر ریزرو کا دورہ
- چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے
- چینی صدر کے دورۂ اندرونی منگولیا کے دوران کمپیوٹنگ پاور صنعت کا جائزہ لینے کے اہم مقاصد
- چین، پیشہ ورانہ اور تکنیکی تعلیم کے لیے معیارات کا عالمی فریم ورک جاری کر دیا گیا
- چین کی ترقی کا تجربہ پوری دنیا کے لیے بیش قیمت ہے ، صدر بوٹسوانا
- چائنا میڈیا گروپ کے معیاری پروگراموں کی زے چیانگ میں نشریات کے آغاز کی تقریب
- چین میں "فلم دیکھیں، کھیلوں میں حصہ لیں” مہم کا آغاز
- چین، کینٹن فیئر کی جدید مصنوعات غیر ملکی خریداروں کی توجہ کا مرکز
- عالمی روایتی طب کانفرنس 2026 کا بیجنگ میں آغاز
- چین اور یورپ کے درمیان تجارتی مشاورت کا مقصد اختلافات کو مناسب انداز میں حل کرنا ہے، چینی وزارت تجارت